ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / خوف و ہراس کے سائے میں ریان انٹرنیشنل اسکول دوبارہ کھل گیا

خوف و ہراس کے سائے میں ریان انٹرنیشنل اسکول دوبارہ کھل گیا

Tue, 26 Sep 2017 11:03:46    S.O. News Service

گروگرام،25/ستمبر(یو این آئی)ہریانہ کے گوڑ گاؤں کے ریان انٹرنیشنل اسکول میں سات سالہ طالبعلم پردیومن کے قتل کے 17روز بعد زبردست خوف و ہراس اور والدین کو لاحق خدشات کے درمیان آج اسکول دوبارہ کھل گیا۔

دوسری کلاس کے طالب علم پردیومن کے قتل کے بعد 8 ستمبر کو بند کر دیا گیا تھا۔ جہاں ایک طرفسکول کا انتظام تین مہینے کے لئے گوڑ گاؤں ایڈمنسٹریشن کے ہاتھوں میں دے دیے جانےکے باوجود والدین اپنے بچوں کی حفاظت کے تئیں شش و پنج میں نظر آئے وہیں بچے ڈرے سہمے دکھائی دیے اور ان کے چہروں سے خوف و ہراس صاف جھلک رہا تھا ۔

والدین اپنے بچوں کو خود ہی ماسکول چھورنے آئے۔گزشتہ 8 ستمبر کو پردیومن قتل کے بعد سکول 18 ستمبر کو ایک بار کھولا گیا تھا لیکن والدین کے خدشات کے بعد اسے دوبارہ بند کردیا گیا۔ سی بی آئی طالب علم کی قتل کی تحقیقات کر رہی ہے۔


Share: